گجرات ،پاٹری انڈسٹری کی ٹیسٹگ لیب کیلئے آلات اور مشینری پہنچ گئی
گجرات (نامہ نگار )چیئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ساجد کھوکھر نے پاٹری انڈسٹری کی ٹیسٹنگ لیب کو فعال کرنے کے حوالے سے دورہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عدنان اقبال مکی، سابق چیئرمین حاجی زاہد اور سابق صدر گجرات چیمبر ثوبان ظہیر بٹ بھی تھے ۔ چیئرمین نے بتایا کہ ٹیسٹنگ لیب کیلئے تمام ضروری آلات اور مشینری پہنچ چکی جبکہ باقی آلات و سامان بھی 15 ستمبر تک پہنچ جائے گا ، اس کے بعد لیب کو مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments