41 دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کی نگرانی کی جائے ،کمشنر
41 دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کی نگرانی کی جائے ،کمشنر جاری مختلف ترقیاتی و انفراسٹرکچر کے کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت سرگودھا ڈویژن کے 41 دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، انفراسٹرکچر سے متعلق تمام افسران اور متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی،اجلاس میں 41مثالی دیہات میں جاری مختلف ترقیاتی و انفراسٹرکچر کے کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز نے اپنے اپنے اضلاع میں منصوبے کے تحت جاری سرگرمیوں، درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی،کمشنر نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور پیش رفت رپورٹس بروقت فراہم کی جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments