ڈی پی او میانوالی کی تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری

ڈی پی او میانوالی کی تھانہ واں  بھچراں میں کھلی کچہری

میانوالی (نامہ نگار)انصاف آپ کی دہلیز پر اور عوامی مسائل کا فوری حل ڈی پی او میانوالی کی تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر  کے تحت، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے خصوصی احکامات اور آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں علاقے کے معززین، عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی ۔اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ڈی پی او میانوالی کے سامنے پیش کیں۔ڈی پی او میانوالی نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی قانون اور میرٹ کے مطابق فوری کارروائی اور مسائل کے بروقت حل کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری قانون کی نظر میں برابر ہے اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی میانوالی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...