لاہور یونیورسٹی :بین الاقوامی طلبہ کیلئے گریجوایشن تقریب اور الوداعی گالا
لاہور( این این آئی)یونیورسٹی آف لاہور نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے اپنی پہلی گریجوایشن تقریب اور الوداعی گالا کا انعقاد کیا۔
تقریب میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجوایٹ اور انڈر گریجوایٹ پروگرامز سے فارغ التحصیل ہونے والے 36 طلبہ نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تعلیمی قافلہ سے ہوا، جس کے بعد گریجوایٹ کلاس میں شامل مختلف ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے سات قومی ترانے پیش کیے گئے ۔ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو میڈلز بھی دئیے گئے ۔تقریب میں بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اویس رؤف، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، ڈین آفس آف سٹوڈنٹس افیئرز عمارہ اویس، سفارت خانوں کے نمائندگان، مختلف ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments