ڈی پی او نوید عاطف کی جامع مسجد عثمانیہ احمد نگر میں کھلی کچہری
شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی ، لوگوں کی بھر پور شرکت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامع مسجد عثمانیہ احمد نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سرکل لالیاں، ایس ایچ او تھانہ چناب نگر، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسروں کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کے پاس جاکر سننا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے ۔ شہری معاشرتی و اخلاقی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں، جبکہ پولیس سے متعلق شکایات بھی درج کرائی جاسکتی ہیں جن کی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments