وزیر صحت کا پمز کے کارڈیک سنٹر کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا
الیکٹرو فیزیالوجی کیتھ لیب کا بھی دورہ ،مسائل کے فوری حل کو ترجیح دی جائے،مصطفی کمال
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جمعہ کو پمز کے کارڈیک سنٹر کا دورہ کیا۔ کارڈیک سنٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔مصطفی کمال نے مریضوں کو درپیش مشکلات، علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے سوالات کیے ۔وفاقی وزیر صحت نے پمز میں الیکٹرو فیزیالوجی کیتھ لیب کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ حکام سے کیتھ لیب کی استعداد، جدید آلات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔وفاقی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری حل کو اولین ترجیح دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments