شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے،آئی جی

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے،آئی جی

کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر افسران کا اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس میں ہوا، جس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، محکمانہ امور اور آپریشنل معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمانہ، انتظامی اور آپریشنل امور پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد میں مزید بہتری، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ امور کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں انجام دیا جائے ، دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لایا جائے اور شہریوں کو بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ پولیس خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں آئی جی نے سینٹرل پولیس آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں۔آئی جی نے شہریوں اور پولیس افسران کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے فوری اور مؤثر ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں اور اس امر پر زور دیا کہ شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...