ینگ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ سمندری کے زیرِ اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سمندری(نمائندہ دنیا)ینگ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ سمندری کے زیرِ اہتمام چک نمبر 463گ ب چھوٹا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس سے بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے استفادہ حاصل کیا۔
کیمپ کے دوران ماہر طبی عملے میں شامل ڈاکٹر سرمد اعظم محمد اویس اور محمد عبداللہ کی جانب سے مستحق افراد کا مفت طبی معائنہ، مفت ادویات، مفت شوگر ٹیسٹ اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیسٹ کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments