صوبہ بھر کی زرعی منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کررہے :کرن خورشید

صوبہ بھر کی زرعی منڈیوں کو جدید خطوط  پر استوار کررہے :کرن خورشید

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) کے اصلاحاتی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔۔۔

 صوبہ بھر کی زرعی منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل میں مزید تیزی لائی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کاہنہ کاچھا منڈی فیز 1 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے اہل امیدواروں کی قرعہ اندازی 10 ستمبر 2026 کو ہوگی جس سے تاجر برادری کو جدید کاروباری سہولیات میسر آ سکیں گی۔ساہیوال کی فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس میں ترقیاتی کام ،دکانوں کی نیلامی اور شیڈز کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...