فائر سیفٹی کے نام پر تاجروں کا معاشی قتل قبول نہیں ،کاشف چودھری

 فائر سیفٹی کے نام پر تاجروں کا معاشی قتل قبول نہیں ،کاشف چودھری

تاجروں کے کاروبار بند نہیں ہونے دینگے ،ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے ،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے فائر سیفٹی کے نام پر تاجروں کی دکانیں بند کرنے کی کارروائیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائر سیفٹی کے نام پر تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، تاجروں کے کاروبار بند نہیں ہونے دیں گے اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی،کاشف چودھری متاثرہ تاجروں کے پاس موقع پر پہنچ گئے اور تاجروں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پلازہ مالکان اپنے پلازے فروخت کرکے جا چکے ہیں جبکہ اب ان پلازوں میں کاروبار کرنے والے بے گناہ تاجروں کو کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک پلازے میں 50 سے زائد دکانداروں میں سے کسی ایک کو بھی نوٹس نہیں دیا گیا اور اچانک ان کے کاروبار بند کر دیے گئے جو تاجروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...