سب انسپکٹر بابر علی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )فرض کی پاسداری اور خدمت کے سفر کی تکمیل پر سب انسپکٹر بابر علی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب، محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ مظفر علی سمیت افسران و جوانوں کی الوداعی تقریب میں شرکت کی ۔سب انسپکٹر بابر علی نے سروس مکمل کرکے محکمہ پولیس سے باعزت ریٹائرمنٹ حاصل کی،تقریب میں سب انسپکٹر بابر علی کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments