حادثات میں معمر شخص سمیت 3افراد جاں بحق

حادثات میں معمر شخص سمیت 3افراد جاں بحق

قائد آباد کے قریب 65سالہ گل دراز اورکورنگی میں موٹرسائیکل سوار نشانہ بنا رواں سال اب تک حادثات میں 630افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں کو پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔ رواں سال اب تک حادثات میں 630 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق لانڈھی قائد آباد کے قریب نامعلوم گاڑی نے 2 راہگیروں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 65 سالہ گل دراز موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 60 سالہ شیر عالم زخمی ہو گیا۔ جاں بحق کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔کورنگی دارالعلوم مدرسہ کے قریب بھی نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔کلفٹن چائنا پورٹ چورنگی کے قریب کنٹینر بردار ٹریلر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔ حادثے میں ٹریلر ڈرائیور قمر زمان زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ ٹریلر کو ہیوی مشینری کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا۔دوسری جانب ریسکیو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال شہر بھر میں ٹریفک حادثات نے 630 افراد کی جانیں لے لیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 488 مرد، 74 خواتین، 52 بچے اور 16 بچیاں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...