جڑانوالہ:اتائیت کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کلینک سیل

جڑانوالہ:اتائیت کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کلینک سیل

غیر قانونی طبی پریکٹس میں ملوث اتائیوں کے مراکز بند ،استغاثے بھی جمع

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سومیہ جمیل کی قیادت میں جڑانوالہ اور گردونواح میں اتائیت کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران متعدد اتائیوں کے کلینک سیل کردیئے گئے ۔ ہیلتھ ٹیم نے چک نمبر 279، 277، 281 گ ب اور اڈا نائی والا میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف کلینکس کا معائنہ کیا اور مبینہ طور پر غیر قانونی طبی پریکٹس میں ملوث اتائیوں کے مراکز سیل کردیئے ۔ کارروائی کے دوران موقع پر موجود اتائیوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں استغاثے بھی جمع کروا دیئے گئے جبکہ تمام کیسز مزید قانونی کارروائی کیلئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کردیئے گئے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سومیہ جمیل نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...