گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور این سی ایچ ڈی میں معاہدہ

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور این سی ایچ ڈی میں معاہدہ

پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی پنجاب رفاقت علی نے دستخط کئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے درمیان ‘‘Each One Teach One (EOTO)’’ خواندگی پروگرام کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ۔ یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) اور ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی پنجاب رفاقت علی نے دستخط کئے ۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد یونیورسٹی کی طالبات کو خواندگی رضاکار کے طور پر متحرک کرکے گردونواح کے ناخواندہ افراد کو بنیادی پڑھنے اور لکھنے کی تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ پروگرام کے تحت ہر طالبہ کم از کم ایک ناخواندہ فرد کو تعلیم دینے کی ذمہ داری لے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریسی پنجاب رفاقت علی نے خواندگی کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں اور کمیونٹی کے درمیان مؤثر شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا اور قومی خواندگی کے اہداف کے حصول کیلئے یونیورسٹی کے تعاون کو سراہا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ تعلیم اور خواندگی پائیدار معاشرتی ترقی کی بنیاد ہیں، جبکہ ‘‘Each One Teach One’’ جیسے پروگرام نوجوانوں کو معاشرے کی بہتری میں عملی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے NCHD کے ساتھ مکمل تعاون اور پروگرام کے مؤثر نفاذ کیلئے طالبات، اساتذہ اور کمیونٹی کو متحرک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...