بعض علاقوں میں پینے کا صاف پانی تک نہیں ملتا، سمیرا ملک

 بعض علاقوں میں پینے کا صاف پانی تک نہیں ملتا، سمیرا ملک

بعض علاقوں میں پینے کا صاف پانی تک نہیں ملتا، سمیرا ملکوادی سون میں زیر زمیں پانی کی سطح گر جانے سے وسائل معدوم ہورہے ہیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ واری سون کے مکینوں کی بنیادی سہولیات سے محرومی منتخب عوامی نمائندوں کی کارکرگی پر سوالیہ نشان ہے ، اس خوبصورت وادی کو نظر انداز کر کے ڈویلپمنٹ کا رخ اپنے آبائی علاقوں کی جانب موڑنے والوں کو عوامی نمائندگان کوئی حق حاصل نہیں ، میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وادی سون میں زیر زمیں پانی کی سطح خوفناک ھد تک گر جانے سے آبپاشی کے وسائل معدوم ہورہے ہیں حتی کہ بعض علاقوں میں لوگوں کوپینے کا صاف پانی تک نہیں ملتا، انہوں نے وادیہ سون کی زرعی معیشت اور فراہمی آب کے منصوبوں کا انحصار زمینی کنووں ٹیو ب ویلوں اور ٹربائینوں پر ہے ، جہاں سے پانی کا حصول ممکن نہیں رہااس اہم ترین مسئلہ کو نظر انداز کرنا علاقہ اور عوام کی دشمنی کے زمرے میں آتاہے ، انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی نمائندگی کا دم بھرنے والوں کو اپنا سیاسی مستقبل عزیر ہے تو انہیں وادی سون کے اس بنیادی مسئلہ پر فوری توجہی دینا ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...