سابقہ واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت
سابقہ واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت حفاظتی شیلڈزنصب کرنے کی ہدایت تاکہ ٹریفک کو محفوظ رکھا جا سکے
بھیرہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد نے تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کے ہمراہ ریونیو ریکوری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریونیو افسران کو پانی کے بقایاجات اور زرعی انکم ٹیکس کے موجودہ و سابقہ واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر سب رجسٹرار میاں رضوان احمد بھی موجود تھے اے ڈی سی آر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔اے ڈی ایل آر امجد جسپال نے انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل بھیرہ کے تمام مواضعات ڈیجیٹلائز ہو چکے ہیں صرف ایک موضع سکنی کی سکیننگ کا عمل جاری ہے ۔ اس موضع کی سکیننگ مکمل ہونے کے بعد تحصیل بھیرہ سو فیصد ڈیجیٹلائزڈ تحصیل بن جائے گی۔انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا جائزہ لیا وال۔ سٹی کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کیفے کے جاری منصوبے پر کام کی سست رفتار اور پی ڈی پی سکیم کے تعمیراتی کام کے دوران سڑک کے کنارے مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو کام کی جگہ کے گرد حفاظتی شیلڈز اور مناسب رکاوٹیں نصب کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں اور ٹریفک کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments