انڈسٹریل اسٹیٹ 2،فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

انڈسٹریل اسٹیٹ 2،فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

شعلوں نے دوسری منزل پر گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا ،ریسکیو نے قابو پالیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر 2 میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے فیکٹری کے دوسرے فلور پر واقع گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گودام میں پلاسٹک پائپس، پیکنگ میٹریل، پلاسٹک گرینولز اور دیگر پلاسٹک مصنوعات موجود تھیں جبکہ گودام کا رقبہ تقریباً 2 کنال تھا۔آگ کے مزید پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیورزنے فوری فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا اور آگ کو فیکٹری کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق آپریشن میں 6 فائر وہیکلز، 2 ایریل پلیٹ فارم وہیکلز سمیت 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 35 ریسکیورز نے حصہ لیا اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے تاہم حتمی وجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...