نوشہرہ ورکاں:پیرا فورس کو تجاوزات کیخلاف موثر کارروائی کی ہدایت

نوشہرہ ورکاں:پیرا فورس کو تجاوزات  کیخلاف موثر کارروائی کی ہدایت

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کی زیر صدارت پیرا کے افسر وں کا اجلاس ہوا جس میں کامران اعظم، رانا طیب اور دیگر ذمہ دار وں نے شرکت کی اجلاس میں پیرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شہر و تحصیل میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے افسروں و اہلکاروں کو اہداف تفویض کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اہداف مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...