آئل ٹینکر الٹ گیا، گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ گھنٹوں بند رہی
حادثہ گھمن والا نہر کا پل کراس کرتے پیش آیا ،کنڈیکٹر زخمی ،ڈرائیور محفوظ رہا
تتلے عالی(نامہ نگار )گھمن والہ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا،کنڈیکٹر زخمی،گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ گھنٹوں بند رہی۔ آئل ٹینکر نمبر ٹی ایم یو162 جس میں24ہزار لٹر پٹرول اور8ہزار لٹر ڈیزل تھا،چار اور پانچ ستمبر کی درمیانی شب ماچھیکے سے گوجرانوالہ کی جانب روانہ ہواجس کو دلاورچلا رہاتھا اور کنڈیکٹر عمر سکنہ شیخوپورہ بھی موجود تھا۔ آئل ٹینکر صبح سویرے گھمن والا نہر کا پل کراس کرتے ہی الٹ کر کھیتوں میں جا گرا،اطلاع پاکر ریسکیو1122اور تتلے عالی پولیس ،پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمی کنڈیکٹر عمر کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا، ٹینکر سے پٹرول نکلنے لگا تو انتظامیہ نے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے دونوں اطراف رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کیلئے بند کر دیا،فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی طلب کیا گیا تاہم پٹرول اور ڈیزل دوسرے ٹینکر میں شفٹ کر کے روڈ کو چالو کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments