ہم نکلیں گے تو خان نکلے گا ، لانگ مارچ ضرورہوگا:ریحانہ ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سینئر پی ٹی آئی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ ہم نکلیں گے تو خان نکلے گا 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اور اس لانگ مارچ سے حکمران شدید خوفزدہ ہیں،
عوام کے ساتھ ملکر عمران خان کی رہائی، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے گا 27 ستمبر کا لانگ مارچ فیصلہ کن ثابت ہوگا، عوام اپنے قائد عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جناح ہاؤس میں لانگ مارچ بارے کارکنان سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر سابق مشیروزیراعظم عثمان ڈار، سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چوہدری الطاف، سینئر نائب صدرآفتاب خان، سٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان قمر کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments