ڈی ایچ کیو ہسپتال سے زیر حراست فرار ملزمہ چند گھنٹے بعد گرفتار

ڈی ایچ کیو ہسپتال سے زیر حراست  فرار ملزمہ چند گھنٹے بعد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی ایچ کیو ہسپتال پولیس حراست فرار ہونیوالی ملزمہ چند گھنٹے بعد ہی گرفتارکرلی گئی۔

ملزمہ نازیہ بی بی کو سیالکوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرکے گجرات کے علاقے ڈنگہ سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ملزمہ تھانہ کینٹ کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں بند تھی اور علاج و زچگی کیلئے ہسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل تھی جہاں سے وہ صبح فرار ہوگئی تھی۔واقعہ کا سخت نوٹس لیکرڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد نے ملزمہ کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا ۔ ڈی پی او کاکہناہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے تعین کیلئے انکوائری جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...