باؤ اکرام مہر فیملی کی بزنس گروپ چھوڑ کر ون یونٹی میں واپسی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) چیمبر الیکشن میں ایک اور بریک تھرو ، باؤ اکرام مہر کی فیملی بزنس گروپ چھوڑ کر ون یونٹی میں واپس آگئی۔
عامر سنٹر میں کاروباری وسیاسی شخصیت چودھری صدیق مہر کی جانب سے ون یونٹی گروپ کے قائدین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ون یونٹی کے قائدین اخلاق احمد، صدر چیمبر علی ہمایوں بٹ، رانا شہزاد حفیظ، صدارتی امیدوار شیخ شعیب اور شیخ عاصم اشفاق کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں باؤ محمد اکرام مہر فیملی نے بزنس گروپ کو خیرباد کہہ کر ون یونٹی گروپ میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments