جامکے چٹھہ:کشمیر کالونی کو جانے والی سڑک تعمیر نہ ہونے پر احتجاج

جامکے چٹھہ:کشمیر کالونی کو جانے  والی سڑک تعمیر نہ ہونے پر احتجاج

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)جامکے چٹھہ ریلوے پھاٹک سے محلہ کشمیر کالونی کو جانے والی سڑک کی تعمیرِ نو میں غیر معمولی تاخیر پر اہلِ علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔

 تعمیر نو کے لیے سٹرک کو اکھاڑا گیا تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہلِ علاقہ کے مطابق حالیہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے دوران حکومتی جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم اور کامیابی کیلئے سڑک کو اکھاڑا گیا تھا تاہم انتخابات کے بعد تعمیرِ نو کے سیاسی وعدے وفا نہ ہو سکے اور سڑک بدستور خستہ حالی کا شکار ہے ۔شہریوں نے کہا کہ آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...