آپ ؐ کی رسالت و نبوت کا دور قیامت تک رہے گا:علما

آپ ؐ کی رسالت و نبوت کا دور قیامت تک رہے گا:علما

نبی کریم ؐکی محبت و عقیدت ہی ایمان کا بنیادی جزو :مفتی عثمان ،قاری صداقت ودیگر

موترہ(نامہ نگار)اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام چھٹی سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس جامع مسجدنمرہ جنڈو روڈ پر منعقد ہوئی، تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں مفتی عثمان رضا مدنی ’محمد آصف خاں ’قاری صداقت علی ’حافظ ساجد سلطانی ،حافظ افضال احمد سندھو،محمدآصف نعیم شاہ ’محمدفاضل صابری ’قاری رضوان مدنی ’محمدفضل عثمان ’محمدنوید بیگ ’ماسٹر محمدرمضان سمیت دیگر علماکرام نے شرکت کی۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ختم نبوت ؐ پرکامل یقین ہی کامل ایمان کی نشانی ہے اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے آپ ؐ کی رسالت و نبوت کا دور قیامت تک باقی رہے گا اور آپ ؐ کی رسالت ونبوت کا آفتاب رہتی دنیا تک اپنی روشنیاں بکھیر تارہے گا ،نبی کریم ؐکی محبت و عقیدت ہی ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے جس کے بغیرایمان ادھورا ہے عقیدہ ختم نبوت ؐ کا تحفظ پورے دین کا تحفظ ہے پیغمبر اسلام کی حیات طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...