کامیاب ہوکر صنعتکاروں اور کاروباری افراد کے مسائل حل کرینگے :عثمان عزیز
کامونکے (تحصیل رپورٹر )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کلاس سی کارپوریٹ کے ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار عثمان عزیز کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔
صنعتی و کاروباری حلقوں میں ان کی مہم کو پذیرائی ملنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ عثمان عزیز نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کی صورت میں وہ صنعتکاروں اور کاروباری افراد کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ، صنعتوں کو درپیش بجلی، گیس، ٹیکس، محکمہ ایکسائز، لیبر قوانین، انفراسٹرکچر، صنعتی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج اور دیگر بنیادی مسائل متعلقہ حکام کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments