تتلے عالی :کاروباری مراکز میں لٹکتے تار شہریوں کیلئے خطرہ

تتلے عالی :کاروباری مراکز میں لٹکتے تار شہریوں کیلئے خطرہ

راہگیروں کا ہاتھ اور سر بھی چھو سکتا ہے ،شکایات کے با وجود گیپکو حکام خاموش

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی کے کاروباری مراکز میں بجلی کے لٹکتے تار تاجروں کیلئے وبال جان بن گئے ،شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا خطرہ منڈلانے لگا۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کے کاروباری مراکز لوہے والا بازار،مین بازار،نوشہرہ روڈ بازارسمیت دیگر کاروباری مراکز،مارکیٹوں میں گیپکو کی مبینہ ملی بھگت سے بجلی کی الجھے اورگچھے نما لٹکتے تار مکینوں اور تاجروں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔مذکورہ بجلی کے تاروں کی مرمت اورت تبدیلی مشکل ہو گئی ہے بلکہ شارٹ سرکٹ سے کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کا خدشہ لاحق رہنے لگا ہے ۔بجلی کے لٹکتے تار اتنے قریب ہیں کہ راہگیروں کا ہاتھ اور سر بھی ان کو چھو سکتا ہے ۔تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجلی کے لٹکتے تاروں کی درستگی کیلئے متعدد بار گیپکو حکام کو شکایات کیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا بلکہ حالات مزید ابتر ہو رہے ہیں۔اہل علاقہ اورانجمن تاجر ں کے رہنماؤں نے گیپکو حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...