کامونکے:پاک ٹاؤن مسجد اللہ اکبر اہلحدیث کے قریب سیوریج نہ سڑکیں:مکینوں کی زندگی اجیرن
ٹاؤن میں سڑکوں،سیوریج کی تعمیر کا سلسلہ جاری مگر مسجد کے گرد و نواح کے رہائشی منصوبے سے محروم،بارش میں راستے مسدود ،گندا پانی کھڑا رہنا معمول بن گیا،شہریوں کی دہائی
کامونکے (تحصیل رپورٹر)پاک ٹاؤن مسجد اللہ اکبر اہلحدیث کے گرد و نواح کے رہائشی وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت سیوریج اور سڑکوں کی سہولت سے محروم،مسجد کے گرد نمازیوں اور رہائشیوں کو سیوریج کے گندے پانے کی وجہ سے شدید اذیت کا سامنا، پاک ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ کے احکامات پر سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج کی بہتری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مسجد اللہ اکبر اہلحدیث کے گرد و نواح کے رہائشی ابھی تک منصوبے سے محروم ہیں بارش کی صورت میں رہائشیوں کیلئے راستے مسدود ہو جاتے ہیں جبکہ سیوریج نہ ہونے سے گندا پانی قرب و جوار میں کھڑا رہنا معمول ہے ،رہائشیوں نے بتایا کہ قریب ہی مین سڑک ہے جو کچی ہونے کی وجہ سے بارش کی نذر ہو گئی جبکہ سیوریج سسٹم بھی تباہ ہو گیا،جس کے باعث قریبی گھروں کو مشکلات کا سامنا ہے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ گھروں کے پاس سڑکیں اور سیوریج کا کام تیزی سے مکمل ہو چکا ،ہمیں بھی سیوریج اور صفائی کی بنیادی سہولت میسر کی جائے ،رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ اے سی اور ڈی سی کو علاقے کا دورہ کر کے ترقیاتی کام شروع کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments