لدھیوالہ:نئی آبادی میں کئی ماہ سے سیوریج کا پانی جمع،کزرنا محال ،فضا آلودہ

لدھیوالہ:نئی  آبادی  میں  کئی  ماہ  سے  سیوریج  کا  پانی  جمع،کزرنا  محال ،فضا  آلودہ

ستھرا پنجاب کے اہلکاروں کا صفائی کرنے سے انکار ،گلیاں جوہڑ ، پانی گھروں میں داخل ، گندگی کے باعث مکین موذی امراض میں مبتلا ،متاثرین کا فوری صفائی کا مطالبہ

لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ کے محلہ نئی آبادی میں ستھرا پنجاب کے اہلکاروں کا صفائی کرنے سے انکار نالیاں بند ہونے سے گلیاں جوہڑ میں تبدیل، گندگی اور بدبو کے باعث لوگ موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔ محلہ نئی آبادی کی گلیوں میں سیوریج کا پانی کئی ماہ سے جمع ہے جس سے مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ، بد بو سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں ، سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ بعض مقامات پر تو پیدل چلنا بھی ناممکن ہو گیا جس کی وجہ سے طلبہ ،بزرگوں اور نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اسکے علاوہ گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن اور بد بو سے فضا بھی آلودہ ہو گئی۔ نئی آبادی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کو کئی بار نالیوں اور گلیوں کی صفائی کرنے کا کہا لیکن وہ انکار کر دیتے ہیں کہ یہ ہمارے بس کی بات نہیں ۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے گلیوں کی صفائی کے احکامات جاری کریں اور ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...