جلالپورجٹاں:ون ویلنگ کرتے نوجوان گرکر جاں بحق
17سالہ نعمان موقع پر ہی دم توڑ گیا ،سرمد بلال شدید زخمی ، ہسپتال منتقل
جلالپورجٹاں(نامہ نگار)ون ویلنگ کر تے موٹرسائیکل کو حادثہ، نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ظہور الٰہی پارک کے قریب ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی بائیک سلپ ہو کر گر گئی جس کے نتیجے میں 17 سالہ نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا نوجوان سرمد بلال عمر 17 سال شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا ،لاش اور زخمی کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments