علی پور چٹھہ :ازسرنو تعمیر پلی بھی 20 روز بعد ہی دھنس گئی

علی پور چٹھہ :ازسرنو تعمیر پلی بھی 20 روز بعد ہی دھنس گئی

سریا نکل آیا، ناقص میٹریل کے الزامات،شہری سراپا احتجاج،تحقیقات کا مطالبہ

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )ریلوے پھاٹک کی 22فٹ تعمیر پلی 20روز بعد ہی دھنس گئی، سریا باہر نکل آیا، ناقص میٹریل کے استعمال کے الزامات، پہلے بھی ڈپٹی کمشنر کے حکم پر پلی مسمار کرکے دوبارہ تعمیر کی گئی تھی، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ علی پورچٹھہ ریلوے پھاٹک پر تقریباً 45 فٹ طویل پلی 2 ماہ سے زیر تعمیر تھی۔ شہریوں کی جانب سے تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے مبینہ طور پر پلی مسمار کرکے ازسرنو تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس اسی راستہ سے گزر نا تھا جس کے پیش نظر پلی کے ایک حصے کی تعمیر عجلت میں مکمل کی گئی تاہم تعمیر کے تقریباً 20 روز بعد ہی پلی کا حصہ زمین میں دھنس گیا ،سریا نمایاں ہونے کے ساتھ پلی میں شگاف پڑ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ تعمیر کے بعد دوبارہ مسمار کرکے بنائی جانے والی صرف 22 فٹ کی پلی کا یہ حال انتظامی نگرانی اور تعمیراتی معیار پر کئی سوالات اٹھاتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پلی کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل، تعمیراتی معیار اور متعلقہ محکمے کی نگرانی کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کر ائیں، ناقص تعمیر ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار وں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...