جعلی اسٹامپ عدالت میں پیش کرنے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست

جعلی اسٹامپ عدالت میں پیش کرنے پر  چار افراد کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) جعلی اسٹامپ اور اقرار نامہ تیار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

 چک نمبر 527 ٹی ڈی اے کے رہائشی عطا محمد کھوسہ نے تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نامزد افراد میاں محمد معروف، میاں ناصر، محمد اقبال، اقصیٰ بتول اور ظفر اقبال نے مبینہ طور پر 7 مئی 2022 کو اسٹامپ نمبر B558949 اس کے بیٹے دلشاد کے نام سے جعلی تیار کیا۔ درخواست گزار کے مطابق مذکورہ افراد نے مبینہ طور پر جعلی اقرار نامہ تیار کرکے اس پر اس کا جعلی انگوٹھا اور بیٹے دلشاد سمیت ایک شخص کے جعلی دستخط بھی کیے ۔ اسے مبینہ جعل سازی کا علم اس وقت ہوا جب مذکورہ اسٹامپ فیملی کورٹ کوٹ ادو میں پیش کیا گیا۔ نامزد ملزم ظفر اقبال بھی لائسنس یافتہ اسٹامپ فروش نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...