وارداتوں میں لاکھوں کانقصان
کامونکے (تحصیل رپورٹر )دو خاندانوں کو لوٹ لیا گیا۔ گذشتہ صبح عثمان اور اُسکی اہلیہ بیٹی کی دوائی لینے جارہے تھے کہ جی ٹی روڈپر چیانوالی ٹول پلازہ کے قریب دو ڈاکو ساڑھے سات ہزار اور دو موبائل جبکہ عرفان اہلیہ بلقیس اور بہن معراج کے ہمراہ موٹر سائیکل پر دوائی لینے جارہاتھا کہ گھنیا کے نزدیک دو ڈاکو دس ہزار اور تین موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
نواحی گاؤں منہیس سے انتظار کا گھر کے قریب کھڑا رکشہ ، موضع اگو بھنڈر کے وقاص کے5 چھترے ، فیاض ٹاؤن کی خدیجہ کے گھر سے اسی ہزار ، زیورات اور مشتاق ٹاؤن کے عمران کے گھر سے چور تین لاکھ ستر ہزار اور زیورات لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments