ریجنل آفیسر کا پٹرولنگ پوسٹس کادورہ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر ایس پی میاں معظم نے گھمن والا،اڑتالی ورکاں ، اگو چک،سندھواں تارڑ،پنڈی بھٹیاں اور پرانیکی میں پٹرولنگ پوسٹس کا سرپرائز وزٹ کیا اور پٹرولنگ پوسٹ ٹھڈا بھٹیاں کی فارمل انسپکشن کی ۔
ڈی ایس پی حافظ آباد رائے عبد الغفار بھی ہمراہ تھے ۔ ریکارڈ کا جائزہ لیا،اسلحہ اور سرکاری گاڑیوں کو چیک کیا گیا ۔ پٹرولنگ پوسٹ ٹھڈا بھٹیاں میں ملازمین سے خطاب میں کہا وہ فرض شناسی کیساتھ ڈیوٹی انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments