اٹلی جانے کی کوشش، لیبیا میں اغواکاروں کے تشددسے جاں بحق نوجوان سپردِ خاک

اٹلی جانے کی کوشش، لیبیا  میں اغواکاروں کے تشددسے  جاں بحق نوجوان سپردِ خاک

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اٹلی جانے کی کوشش، لیبیا میں اغواکاروں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق نوجوان آبائی علاقے میں سپردِ خاک، اس موقع پرہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

تحصیل سمبڑیال کے گاؤں ڈیرہ جٹاں سائیانوالہ کے نوجوان کو نمازِ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔صادق جٹ کے بڑے بیٹے ارسلان جٹ کی نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی اچانک المناک موت پر علاقے میں غم کی فضا چھائی رہی۔ ارسلان جٹ روزگار اور بہتر مستقبل کی امید لیے اٹلی جانے کی کوشش میں لیبیا پہنچا تھا ۔تاہم چند ہفتے قبل وہاں اغواکاروں کے مبینہ تشدد سے اسکی موت واقع ہوگئی۔اہلِ علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرونِ ملک غیر قانونی طریقوں سے جانے والے نوجوانوں کو درپیش خطرات کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...