علی پور :چوری ڈکیتی کی وار داتیں معمول ،شہری خوفزدہ
موٹر سائیکل چوری کی وار دات کی سی سی ٹی وی وائرل ہونے کے باوجود ملزم آزاد
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں چوری ڈکیتی کی وار داتیں معمول بن گئیں ۔تفصیلات کے مطابق بابر شہزاد نے موٹرسائیکل نہر پل پر واقع ریسٹورنٹ کے سامنے کھڑا کیا جہاں ماسک پہنے نامعلوم شخص چابی لگا کر موٹرسائیکل لے گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تاحال ملزم کی گرفتاری یا موٹرسائیکل کی برآمدگی کے حوالے سے پیشرفت سامنے نہیں آئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل سعودیہ پلٹ شہری کے گھر سے مبینہ طور پر 10ہزار سعودی ریال، 7لاکھ روپے اور 12تولے طلائی زیورات چوری کئے گئے جبکہ علی چیمہ سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور رقم چھینی گئی۔ اسی طرح آصف کریانہ و ایزی پیسہ شاپ سے رقم لوٹنے ، فیاض حسین اور اسد عباس کے موٹرسائیکل چوری ہونے جبکہ کلیم حیدر کے موبائل فون اور رقوم سے محروم ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد وارداتوں کے باوجود ملزموں اور مال مسروقہ کی عدم برآمدگی سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے ۔ شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹرسائیکل چور سمیت دیگر ملزموں کو گرفتار کیا جائے اورمسروقہ مال برآمد کرایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments