کاروبار میں دیانت ، معیار مقدم رکھنا چاہیے : رفیق بھٹہ

کاروبار میں دیانت ، معیار مقدم رکھنا چاہیے : رفیق بھٹہ

اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐکے بتائے ہوئے اصولوں کی پیروی ہو نی چاہیے

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھٹہ پیلس ہوٹل وزیرآباد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹرزحاجی رفیق بھٹہ،راشد رفیق بھٹہ،سابق ناظم میاں محمد اقبال،صاحبزادہ سید ضیا النور،فیروز وڑائچ،ناصر محمود اللہ والے ،حاجی محمد اشرف کدہ، ایان راشد بھٹہ، اصغر بھٹہ، جمال بھٹہ،میاں صبیح الرحمن،محمد شعیب،احمد سعید اللہ والے ،میاں ارشاد حسین سمیت سیاسی، سماجی، کاروباری اور معزز شخصیات سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔ حاجی رفیق بھٹہ نے کہا کہ تجارت صرف منافع کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے ، اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐکے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق دیانتداری، سچائی اور حلال طریقے سے کاروبار کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں دیانت اور معیار کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے کیونکہ کامیاب تجارت وہی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے ساتھ ساتھ عوام کا اعتماد بھی حاصل ہو انہوں نے بھٹہ پیلس ہوٹل کے قیام کو وزیرآباد کے شہریوں کے لیے ایک خوبصورت اور معیاری اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے والے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...