ملکی سلامتی ،دفاع پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا:لیگی رہنما

ملکی سلامتی ،دفاع پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا:لیگی رہنما

مقاماتِ مقدسہ اور پاکستان کی جانب اٹھنے والی میلی آنکھ کو نکال دیا جائے گا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر زمان چیمہ، ضلعی صدر یوتھ ونگ ورکنگ کمیٹی وقار احمد چیمہ اور ضلعی صدر لیبر ونگ عمران سنی کمبوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف مؤثر کارروائیاں پوری قوم کے جذبات اور امن کی خواہش کی ترجمانی کرتی ہیں ، مسلح افواج نے ملک کے دفاع، امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، قوم بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستان ہر فورم پر ملکی مفادات، امن اور خطے کے استحکام کیلئے مؤثر سفارت کاری کر رہا ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے پاکستان کی جانب سے مقدس مقامات کے تقدس اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے واضح مو قف قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقاماتِ مقدسہ اور پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، ملک کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف ملک کی تعمیر و ترقی، معاشی استحکام اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے تمام محب وطن قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...