انسانی سمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ،سرغنہ گرفتار
آسام علی ترکیہ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچا،نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آسام علی ترکیہ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچا، اس کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ آسام علی کی گرفتاری سے انسانی سمگلنگ کا پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ 10افراد پر مشتمل گروہ 7 ممالک میں منظم طریقے سے کام کر رہا تھا۔ استنبول میں آسام علی کی موبائل شاپ حوالہ ہنڈی کا مرکز تھی۔ گروہ پاکستان سے لوگوں کو ترکیہ اور پھر یورپ سمگل کرتا تھا۔ تفتیش کے مطابق اصغر شاہ یونان، نادر چوہان اٹلی میں معاملات دیکھتا ہے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ قاسم ترکیہ جبکہ علی حسن اور وسیم جرمنی اور یونان میں متحرک ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق باسط علی پاکستان میں حوالہ ہنڈی اور ماسٹر ساجد نوجوانوں سے رابطے کرتا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شواہد سامنے آنے پر گروہ کے تمام ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments