شکار گاہوں کے راستوں پر عارضی چوکیاں بنا نے کا فیصلہ

شکار گاہوں کے راستوں پر عارضی چوکیاں بنا نے کا فیصلہ

جنگلی وآبی پرندوں کے شکار کیلئے پرمٹ لازمی قرار ، وائلڈ لائف ٹیم متحرک

تتلے عالی(نامہ نگار )شکار گاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر عارضی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔جنگلی وآبی پرندوں کو شکار کرنے پر پابندی ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر وائلڈ لائف حکام نے غیر قانونی شکار روکنے کیلئے گیم سنگچوری،گیم ریزرو ایریاز ودیگر شکار گاہوں کے داخلی وخارجی راستوں پر عارضی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈویژنل وائلڈ لائف ٹیم کو بھی متحرک کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق گیم سنگچوری اور گیم ریزرو ایریاز میں جنگلی وآبی پرندوں کو شکار کرنے کیلئے شوٹنگ پرمٹ کو بھی لازمی قرار دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں سے محکمانہ معاوضہ لینے کے بجائے انہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے سزائیں دلائی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...