ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تعینات جو نیئر کلرک رشوت لیتے گرفتار

 ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تعینات جو نیئر کلرک رشوت لیتے گرفتار

وحید مسیح نے میڈیکل رپورٹ کی مصدقہ نقل کیلئے 10ہزار لئے ، نشان زدہ نوٹ برآمد

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات جونیئر کلرک کو 10ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا۔ کارروائی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات جونیئر کلرک وحید یونس مسیح کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم 10 ہزار روپے لیتے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم سے نشان زدہ رقم بھی برآمد کر لی گئی۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے میڈیکل رپورٹ کی مصدقہ نقول جاری کرنے کے عوض مبینہ طور پر رشوت طلب کی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز میں اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...