پنڈی بھٹیاں:کم عمر رکشہ ڈرائیورز کی بھرمار،حادثات معمول

پنڈی بھٹیاں:کم عمر رکشہ ڈرائیورز کی بھرمار،حادثات معمول

مین بازاروں اور تعلیمی اداروں کے باہر تیزی رفتاری ،غلط اوورٹیک سے شہریوں کو خطرہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )شہر اور گرد و نواح میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی جس کے باعث ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، بچے سرعام سڑکوں پر رکشے دوڑاتے ہیں اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہر کے اہم چوکوں، مین بازاروں اور تعلیمی اداروں کے باہر کم عمر ڈرائیور بغیر لائسنس اور تربیت کے رکشہ چلاتے ہیں جنہیں ٹریفک قوانین کا سرے سے علم ہی نہیں ، تیز رفتاری، غلط اوور ٹیکنگ معمول بن چکا ہے ،کم عمر اور نا تجربہ کار رکشہ ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار اور راہگیر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ رکشے مسافروں سمیت الٹنے کے واقعات بھی ہو رہے ہیں ۔شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او ،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوٹس لینے اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کر انے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...