ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن گجرات روبینہ ناصر کا دورہ گرلز ہائی سکول پنڈی ہاشم

ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن گجرات روبینہ  ناصر کا دورہ گرلز ہائی سکول پنڈی ہاشم

گلیانہ(نامہ نگار)ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن ضلع گجرات روبینہ ناصر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی ہاشم کا دورہ کیا۔ سکول آمد پر ہیڈ مسٹریس صائمہ یوسف سمیت تمام تدریسی و غیر تدریسی سٹاف موجود تھا

جبکہ طالبات کی حاضری 98فیصد ریکارڈ کی گئی۔ روبینہ ناصر نے کلاس رومز کا دورہ کیا اور تدریسی امور کا جائزہ لیا۔ ہیڈ مسٹریس صائمہ یوسف نے ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن کو سکول کے انتظامی و تعلیمی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد ازاں ہیڈ مسٹریس نے سکول میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کروایا اور زیرِ تعمیر نئے کمروں کا وزٹ کر ایا، انہوں نے اساتذہ اور سکول انتظامیہ کی کارکر دگی کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...