ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی میں کوڑے کے ڈھیر‘پانی جمع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، سیوریج کا پانی گھروں کے باہر جمع ہو گیا ۔
ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی میں سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی سمیت دیگر ترقیاتی کام نہ ہونے سے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے سے آئے روز سیوریج سسٹم بند ہونے سے گندا پانی گھروں کے آگے جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں ،بچوں اور خواتین کو آمدوفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سوسائٹی میں صفائی ستھرائی ،سیوریج اور بجلی کے دیگر مسائل جوں کے توں ہیں جبکہ سوسائٹی انتظامیہ رہائشیوں کو سہولیات کی فراہم کرنے کی بجائے ان سے فنڈ اکٹھے کرنے میں مصروف ہے ۔ متاثرین نے کمشنر محمد علی ،سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹی ،ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق، اسسٹنٹ کمشنرصفدر شبیرسے مسائل فوری حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments