گیپکو افسروں کو مفت بجلی کے بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

گیپکو افسروں کو مفت بجلی کے بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

گوجرانوالہ ریجن کے 6اضلاع میں 300سے زائد افسر تعینات ،گریڈ 17سے 21تک کے افسروں کیلئے نئی سہولت مئی 2026سے نافذالعمل ہوگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو نے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے لیے مفت بجلی کے یونٹس کی سہولت ختم کرکے اس کے بدلے نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گیپکو کے دائرہ کار میں شامل گوجرانوالہ ریجن کے چھ اضلاع میں 300 سے زائد افسر تعینات ہیں۔گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 201ویں اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے حاضر سروس افسران کو مفت بجلی کے یونٹس کے بجائے نقد رقم دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور افسران کو ہر ماہ تنخواہ کے ساتھ گریڈ کے مطابق رقم ادا کی جائے گی۔فیصلے کے تحت گریڈ 17کے افسران کو 15ہزار 858 روپے ، گریڈ 18کے افسران کو 21ہزار 996 روپے ، گریڈ 19کے افسران کو 37ہزار 594 روپے ، گریڈ 20 کے افسران کو 46 ہزار 992 روپے جبکہ گریڈ 21 کے افسران، چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر کی سطح کے افسران کو 55 ہزار 536 روپے ماہانہ دیے جائیں گے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مراسلے کے مطابق مفت بجلی کے یونٹس کے متبادل کے طور پر مقرر کردہ رقم کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ جن ملازمین نے سہولت ختم ہونے سے پہلے ہی سال کے تمام مفت یونٹس استعمال کر لیے ہیں، انہیں یکم جولائی 2026 سے نقد رقم ملے گی۔ ایک ہی مدت کے لیے دونوں سہولتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکے گا۔ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ، اس لیے فیصلے پر عمل درآمد عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...