جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول 16اکتوبر سے شروع ہوگا
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کے فروغ، مقامی ثقافت کے تحفظ اور علاقائی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تین روزہ ایونٹ 16، 17 اور 18 اکتوبر کو تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے تھل ڈیزرٹ، رحمت آباد میں منعقد ہوگا۔ ریلی میں 95 کلومیٹر طویل ٹریک پر جیپ ریس ہوگی، جس میں خواتین جیپ ڈرائیورز سمیت ملک بھر سے تقریباً 100 بہترین ڈرائیورز اور رائیڈرز شرکت کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments