گوجرانوالہ میں بھی مہنگائی بے قابو، سبزیاں، دالیں اور گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور

گوجرانوالہ میں بھی مہنگائی بے قابو، سبزیاں، دالیں اور گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور

پیاز 230 روپے ،ادرک 500 ، لہسن 400 اور ٹماٹر 180 ،بھنڈی، کریلا، شملہ مرچ 250 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت ، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد محض کاغذی کارروائی تک محدود :شہری

 گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میں بھی مہنگائی بے قابوہوگئی، سبزیاں، دالیں اور گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔شہر میں پیاز 230 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، اسی طرح ادرک 500 روپے ، لہسن 400 روپے اور ٹماٹر 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ بھنڈی، کریلا، شملہ مرچ اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 250 سے 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ باسمتی چاول 325 روپے کے بجائے 440 روپے فی کلو، دال چنا 210 کے بجائے 280 روپے ، دال مسور 240 کے بجائے 400 روپے ، دال ماش ثابت 399 کے بجائے 540 روپے ، دال ماش چھلکے والی 400 کے بجائے 520 روپے اور دال مونگ 242 کے بجائے 440 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد محض کاغذی کارروائی تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...