لمز میں بجلی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے مشاورتی ورکشاپ

 لمز میں بجلی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے مشاورتی ورکشاپ

فیضان شاہ ودیگر کا بجلی آلات بنانے کی مقامی صنعت کو مضبوط بنانے پر اظہار خیال

لاہور(خبر نگار)لمز انرجی انسٹیٹیوٹ نے لمز میں بجلی شعبے میں استعمال ہونیوالے آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے روڈ میپ پر دوسری قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ وزارتِ توانائی، واپڈا، نیشنل گرڈ کمپنی، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ، متعلقہ ریگولیٹری اداروں، بجلی کے آلات بنانے والی کمپنیوں، صنعتی تنظیموں، پالیسی سازوں اور تعلیمی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔وزارتِ توانائی کے مشیر فیضان شاہ ودیگرشرکا نے مقامی سطح پر پیداوار شروع کرنے کی تیاری، اس عمل میں حائل رکاوٹوں، ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے شراکت داری اور صنعت کو فروغ دینے کیلئے پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں بجلی آلات بنانے کی مقامی صنعت کو مضبوط بنانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور اس حوالے سے مشترکہ قومی حکمتِ عملی کو آگے بڑھانا تھا۔  وزارتِ توانائی کے مشیر فیضان شاہ نے لمز کی اس کاوش کو سراہتے کہا کہ بجلی آلات میں صرف 30 فیصد مقامی اجزا کا استعمال، مقامی صنعت کو فروغ دینے کے مقاصد کے حصول کیلئے کافی نہیں ہے۔

نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2027-2023 کے تحت انجینئرنگ ڈوہلپمنٹ بورڈ کو 2024 تک حکومت کو بجلی کے آلات کی مقامی سطح پر پیداوار کا باقاعدہ منصوبہ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم یہ ذمہ داری پوری نہیں کی گئی۔ وزارتِ توانائی اب تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے ساتھ اس منصوبے کی تیاری کو ترجیح دے گی۔لمز انرجی انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر آف پریکٹس اور سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر فیاض چودھری،لمز انرجی انسٹیٹیوٹ کے پروگرام لیڈ انجینئر فیصل جاوید مغل ،لمز کے ریکٹر شاہد حسین اور پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون، این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر الطاف ملک ودیگرنے بھی اظہار خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...