حافظ آباد:ڈپٹی کمشنراوراے سی کاگرین بس چارجنگ سٹیشن کا دورہ

حافظ آباد:ڈپٹی کمشنراوراے سی  کاگرین بس چارجنگ سٹیشن کا دورہ

حافظ آباد (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے کہا ہے کہ عوام کو سستی اور آرام دہ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے گرین بس منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے ۔

اس سروس کے ذریعے 60سال سے زائد عمر کے افراد، خواتین اور بچوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے جناح چوک سے شہر تک گرین بس میں سفر کیا اور مسافروں سے سفری سہولت کے بارے میں رائے لی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ہمراہ گرین بس چارجنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور بسوں کی چارجنگ سمیت دیگر سہولتوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...