سالانہ اہلحدیث سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

سالانہ اہلحدیث سیرت النبی ؐ  کانفرنس کا انعقاد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) نواحی چک نمبر 23 الف جنوبی میں 46ویں سالانہ اہلحدیث سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں جید علمائے کرام سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا،ممبر صوبائی اسمبلی میاں اکرام الحق سمیت مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی و بین الاقوامی حالات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے دفاع کے لیے بھرپور تیاری ہے اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی جانب کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور تمام سیاسی قوتوں کو ملکی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، یکجہتی اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...