بجلی کا بحران بے قابو ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے متجاوز ، شہری پریشان

 بجلی کا بحران بے قابو ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے متجاوز ، شہری پریشان

بعض علاقوں میں صرف 4 سے 6 گھنٹے بجلی فراہم کیے جانے کی شکایات ،طویل بندش کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج ،کے الیکٹرک کا 630 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا اعتراف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا۔ کے الیکٹرک نے 2 ہزار 121 میں سے 630 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا اعتراف کرلیا جبکہ بعض علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 4 سے 6 گھنٹے بجلی فراہم کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا، متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ بعض علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران محض چند گھنٹے بجلی فراہم کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے مطابق ایئرپورٹ، عزیزآباد، بلدیہ، نارتھ کراچی اور سرجانی سمیت متعدد علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔

لائنز ایریا، قائدآباد، ناتھا خان گوٹھ، کیماڑی اور لیاری سمیت مختلف علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 6 گھنٹے بجلی مل رہی ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن میں24 گھنٹے بجلی بند رہنے کے بعد صرف 4 گھنٹے فراہمی کی شکایت سامنے آئی ہے ۔شہریوں کے مطابق بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے کے باوجود انہیں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ، طویل بندش کیخلاف بعض علاقوں میں شہریوں نے احتجاج بھی کیا، جس کے بعد بعض مقامات پر بجلی عارضی طور پر بحال کردی گئی۔کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ، تاہم شہریوں نے بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...